Government Graduate Islamia College for Women Cooper Road Lahore hosts Shangri-La Cooking Competition among college students 269

گورنمنٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور میں کالج کی طالبات کے درمیان  شنگریلا کوکنگ کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا

( رپورٹ : لاہور، ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

جس میں کالج کی طالبات نے بھرپور حصہ لیا کھانا پکانے کے مقابلے میں طرح طرح کے کھانے پکانے میں بی ایس سائیکالوجی، بی ایس ایجوکیشن اور انٹر کی طالبات نے نقد انعام حاصل کیے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز وائس پرنسپل مسز فرح حمید اور ڈاکٹر نبیلہ اکبر نے کوکنگ کمپیٹیشن کے لیے منصفین کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ ڈاکٹر زیب النساء سرویا اور نبیلہ اکبر نے کھانے پکانے کے مقابلہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا انٹر کی طالبہ زینب نے پہلا انوام دس ہزار روپے نقد بی ایس سائیکالوجی کی سٹوڈنٹ سدرہ پہلی رنر اپ قرار پائی بی ایس ایجوکیشن کی طالبہ علیشہ نے سیکنڈ رنر اپ اور بی کام کی کرن تھرڈ رنر اپ قرار پائی جنھیں پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعامات دیئے گئے کوکنگ کمپیٹیشن کے دوران کوئز مقابلہ بھی ہوا کھانے پکانے کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے انعامات تقسیم کیے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں