۔شاہ پور۔ضلع سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں بچوں کو چیچک اور خسرہ سے بچاؤ کیلئے میڈیکل آفیسرز کی ٹریننگ۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جاری کمپین میں 16یونین کونسلز کے ایم اوز شریک 337

۔شاہ پور۔ضلع سرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں بچوں کو چیچک اور خسرہ سے بچاؤ کیلئے میڈیکل آفیسرز کی ٹریننگ۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جاری کمپین میں 16یونین کونسلز کے ایم اوز شریک

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں بچوں کو چیچک اور خسرہ سے بچاؤ کیلئے نومبر کے وسط میں ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تحصیل شاہپور کی تمام 16یونین کونسلز کے میڈیکل آفیسرز کے ہمراہ ویکسی نیٹرز کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان اصغر نے اس حوالے سے شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں ان موذی امراض کیوجہ سے لاکھوں بچے موت کا شکار ہوئے۔ اب بھی دیہی علاقوں میں والدین کی جانب سے نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگوانے کے باعث ان امراض کا خدشہ سر اٹھا رہا ہے۔ صوبائی حکومت نے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور بچوں تک صحت کی بنیادی سہولیات کی ہرممکن فراہمی یقینی بنانے کیلئے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں