انٹرویواہم خبریںپاکستانتصاویر اور مناظرسیاستملٹی میڈیا

شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے 27 ویں ترمیم پر حمایت مانگی ہے: شازیہ مری

اسٹاف رپورٹ: پی این نیوز ایچ ڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت مانگی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ کافی عرصے سے 27ویں ترمیم کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم اب حکومت نے باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی سے اس معاملے پر رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس بارے میں فیصلہ اپنی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں کرے گی۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صوبوں کے اختیارات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کیا ہے، اور 18ویں ترمیم کے تحت حاصل اختیارات سے پیچھے ہٹنا نہ مناسب ہے اور نہ ممکن۔

انہوں نے مزید کہا کہ "18ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے، اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔”

شازیہ مری نے واضح کیا کہ ن لیگ کے ساتھ بات چیت عوامی مسائل پر ہوگی، کیونکہ 27ویں ترمیم کو عوامی مفاد کے تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی، معاشی بحران اور بے روزگاری جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے، جن پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے