پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا گوادر میں چینی باشندوں کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت اور اظہار تشویش۔ (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 276

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

5 اگست 2019 کے غیرقانونی بھارتی اقدامات کو دو سال ہوگئے، عالمی برادری اور ادارے بھارت کو اس کے ظلم اور قانون شکنی پر کٹہرے میں کھڑا کریں
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا، ظلم وستم کے انتہاءکردی، سلامتی کونسل نشستند، گفتند، برخاستند تک محدود رہی ،دو سال میں بھارت نے کھلم کھلا مقبوضہ کشمیر میں من مانیاں جاری رکھیں اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے
5 اگست 2019 سے مودی نے بہادر کشمیریوں پر نفسیاتی دباو پیدا کیا لیکن وہ کشمیریوں کا آہنی عزم متزلزل نہیں کرسکا، نہ کر سکے گااہل پاکستان کشمیر کاز پرمظلوم کشمیریوں کی امنگوں اورمفادات کی ترجمانی کرتے رہیں گے5 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا، ماورائے عدالت شہادتیں کئی گنا بڑھ گئیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینکڑوں شہادتیں ہوئیں،کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے
ستم ظریفی ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی قانون کی خلاف ورزی کابڑا مجرم بھارت ہی سلامتی کونسل کی اس وقت صدارت کررہا ہے
بھارت اسی ادارے کی صدارت کی کرسی پر براجمان ہے جس کی قراردادوں کی سات دہائیوں سے خلاف ورزی کررہا ہے ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اگست کے مہینے میں بھارت اس ادارے کا صدر ہے جس کی قراردادوں کی خلاف ورزیوںکا وہ خود مجرم ہے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی برادری کے لئے سوالیہ نشان ہے حکومت پاکستان کواگست میں سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنا چاہئے تھی کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق استصواب رائے سمیت اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل کرایا جائےآج کے دن مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ہمت، حوصلے، عزم صمیم اور آزادی کے حصول کے لئے غیرمتزلزل ارادے کو سلام پیش کرتے ہیں
اہل جموں وکشمیر کی عظیم ترین قربانیاں اور مسلسل جدوجہد ان کی آزادی کی ضمانت ہے، ان شاء اللہ وہ فتح حاصل کرکے رہیں گے
ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر سے اسی طرح جانا پڑے گاجس طرح انگریز سامراج برصغیر سے جانے پر مجبور ہوا تھا مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کے حصول تک پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہے گی ہم شہداءکے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حقیقی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں