مخدوم شاہ محمود قریشی نے عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کی 233

وزیراعظم عمران خان کرپشن کیخلاف جہاد کررہے ہیں، ملکی بقا ء اور ترقی کیلئے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، شاہ محمود قریشی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے ، تحریک انصاف قوم کو ایک مضبوط نظام اور اچھا مستقبل دینا چاہتی ہے ، ہم نے آنے والی نسلوں کا سوچا ہے۔، تحریک انصاف کی حکومت طویل مدتی ترقی چاہتی ہے ،ہم چاہتے ہیں عوام سر اٹھا کر چلیں ، ملک کا وقار بلند کرنا چاہتے ہیں ، تحر یک انصاف کی حکومت کا مشن عوام کی خدمت ہے جس کے لیے ہم تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، اقتدار سے باہربیٹھے کچھ سیاستدانوں سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ، وہ جتنا مرضی شور مچا لیں نہ ملکی ترقی رک سکتی ہے اور نہ ترقیاتی منصوبے رک سکتے ہیں،اقتدار سے باہر بیٹھے ہوئے مایوس سیاستدانوں کو انتظار کرنا ہوگا ، حکومت ختم ہونے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی ، حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کریگی بلکہ 2023ء کے انتخابات میں ایک بار پھر عوام تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں