وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارتِ خارجہ میں ڈینش وزیر خارجہ یپے کوفو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس 283

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارتِ خارجہ میں ڈینش وزیر خارجہ یپے کوفو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں ڈینش وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ میرا ڈینش ہم منصب کے ساتھ تین مرتبہ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ میں نے انہیں یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ہونیوالی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔ ہماری دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ میں نے انہیں بتایا کہ ہم قابل تجدیدِ توانائی سمیت متعدد شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھا سکتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ڈنمارک نے توانائی تبدیلی اقدام میں پاکستان کو شامل کیا ہے۔ پارلیمانی روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی ہمارا تبادلہ خیال ہوا۔ میں نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر ڈنمارک کا شکریہ ادا کیا۔ میں نے فیٹف کے معاملے پر پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات سے ڈینش وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ میں آپ کی میزبانی اور پر تپاک خیر مقدم پر آپ کا شکر گزار ہوں۔ ہم کابل سے ڈینش شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی معاونت کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔ ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی، توانائی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے متمنی ہیں۔ ہمیں علم ہے پاکستان خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے کتنی اہمیت کا حامل ہے، ڈینش وزیر خارجہ ،مجھے پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ #Pakistan 🇵🇰 #Denmark 🇩🇰

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں