وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا 290

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب کو، جرمنی، ہالینڈ ،بیلجیئم ،ڈنمارک ، سویڈن اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے حالیہ روابط سے آگاہ کیا ہم کل کابل ائرپورٹ پر ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں – جس کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا،
افغانستان کے حوالے سے لگائے گئے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے، افغانستان میں اچانک تبدیل ہونے والی صورتحال سب کیلئے حیران کن تھی، طالبان کی جانب سے، جنگ کے خاتمے، عام معافی کے اعلان، انسانی حقوق کے تحفظ اور افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والے بیانات، حوصلہ افزا ء ہیں، پاکستان کیلئے، قریبی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے، پر امن اور مستحکم افغانستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فی الوقت ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانوں کی سیکورٹی اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، پاکستان، افغانستان میں اجتماعیت کے حامل، جامع سیاسی تصفیے کا حامی ہے، عالمی برادری، ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے ، افغانستان کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دے،اور ان کی معاونت کو یقینی بنائے،اس نازک مرحلے پر، ہمیں ایسے عناصر سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے جو امن کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیرخارجہ نے،برطانوی ہم منصب کو افغانستان کے تناظر میں ، علاقائی سطح پر مربوط لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے، کیے گئے، چارملکی دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
پاکستان ، برطانیہ سمیت افغانستان سے واپسی کے منتظر،مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے ورکرز اور میڈیا نمائندگان کے جلد انخلاء کیلئے، بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے ، برطانوی وزیر خارجہ نے کابل سے برطانوی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ “ریڈ لسٹ” کا معاملہ اٹھایا اور “ریڈ لسٹ “کے باعث برطانوی پاکستانیوں اور طلباء کو درپیش سفری مشکلات سے آگاہ کیا،پاکستان میں کرونا وبا کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے، ہمیں توقع ہے کہ برطانوی حکومت، اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے،پاکستان کو “ریڈ لسٹ” پر رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں