وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تہران میں صدارتی محل آمد اور ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات 349

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تہران میں صدارتی محل آمد اور ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق ،ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور ڈائریکٹر جنرل افغانستان آصف میمن بھی اس ملاقات میں شریک تھے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے حالیہ صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیآ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔
وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایرانی قیادت بالخصوص رہبرِ اعلی آئیت اللہ خامنہ کی جانب سے پاکستان کے موقف کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے، پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا وزیر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں، علاقائی سطح پر متفقہ اور مربوط لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن، کا فائدہ پورے خطے کو یکساں طور پر ہو گا۔ پاکستان، افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کا حامی ہے۔ افغانستان میں قیام امن سے خطے میں تجارت اور روابط کے فروغ میں مدد ملے گی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے وزیر خارجہ کو ایران آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے، خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی عملی کاوشوں کو سراہا،وزیر خارجہ نے صدر رئیسی کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہء پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا
#Pakistan 🇵🇰 #Iran 🇮🇷 #AfghanPeaceProcess

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں