(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبری گمشدگیاں، عصمت دری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ مقبوضہ وادی میں سیاسی عمل کو فوجی طاقت سے روک دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ سلامتی کونسل میں 5 اگست کے غیرقانونی اقدام پر تین بار مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہوچکی ہے۔ عالمی برادری کو غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیئے۔ عالمی میڈیا، سول سوسائٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ ھارت غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے.