One evening In the name of Shagufta Ghazal Hashmi 271

ایک شام۔ شگفتہ غزل ہاشمی کے نام

رپورٹ۔( ڈاکٹر ثروت زہرا سنبل،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

لاہور کی فعال مستعد تنظیم ادارہ خیال و فن کے روح رواں جناب ممتاز راشد لاہوری نے ممتاز شاعرہ، ادیبہ، کالم نگار شگفتہ غزل ہاشمی کے اعزاز میں اکادمی ادبیات ، لاہور آفس میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت جگنو انٹرنیشنل کی چیف ایگزیکٹو ممتاز شاعرہ وماہرِ تعلیم ایم زیڈ کنول نے کی۔ جب کہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اردو و پنجابی کے معروف شاعر جناب مظہر جعفری نے شرکت کی۔ مختلف شعبہ ہاٸے جات سے تعلق رکھنے والے احباب کی بھرپور شرکت نے پروگرام کو یادگار بنا دیا۔ علمی و ادبی شخصیات نے شگفتہ غزل ہاشمی کے فن اور شخصیت پر گفتگو کرتے ہوٸے انہیں زبردست خراج تحسین ییش کیا۔ معروف شاعر آفتاب خان نے کہا یہ ایک یادگار تقریب ہے جو ایک جینٸوٸن شاعرہ کے اعزاز میں ھے اور اس کی صدارت بھی ایک جینٸوٸن شاعرہ کر رہی ہیں۔ ولایت احمد فاروقی،ناہیدنیازی، عالیہ بخاری ہالہ,خالد اعجاز مفتی، نازیہ بٹ اورندیم شیخ نے ان کی شاعری کے مختلف حوالوں سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر کنول فیروز نے اس حوالے سے شگفتہ غزل ہاشمی کے والد بزرگوار جناب نقش ہاشمی کی ادبی خدمات کا احاطہ کرتے ہوٸے ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا۔ صاحبِ صدر تقریب ایم زیڈ کنول نے شگفتہ غزل ہاشمی کی ہمہ جہت کاوشوں کو سراہتے ہوٸے ان کی خدمات کا بھرپور اعتراف کیا۔ شگفتہ غزل ہاشمی سے ان کا کلام خوب سنا گیاجسے احباب نے بہت انہماک سے سنا۔ تنظیم کی نائب صدر پروین وفا نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔میاں صلاح الدین ایڈووکیٹ، فیاض ظفر، محمد جمیل، نعیم بٹ، مسز زمرد تسنیم کے علاوہ علمی،ادبی حوالے سے نمایاں شخصیات نے شمولیت فرما کر اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔ عالیہ بخاری اور گلشن عزیز نے خوبصورت گلدستے پیش کٸے۔ جگنو انٹرنیشنل کی طرف سے ایم زیڈ کنول، ڈاکٹر ثروت زہرا سنبل اور زمرد تسنیم نے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ گلاب کےپھولوں کے ہار ان کے گلے میں ڈال کرمحبتوں سے معطر تحفہ بھی پیش کیا۔آخر میں چاٸے کی تواضع کے ساتھ یہ خوبصورت تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں