تھانہ شفیق آباد پولیس کی کاروائی لاکھوں روپے چوری کر کے فرار ہونے والے چور کو چند گھنٹوں بعد پولیس نے گرفتار کر لیا چوری کی رقم برآمد  309

 تھانہ شفیق آباد پولیس کی کاروائی لاکھوں روپے چوری کر کے فرار ہونے والے چور کو چند گھنٹوں بعد پولیس نے گرفتار کر لیا چوری کی رقم برآمد 

بیورو رپورٹ لاہور(ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سرکل شفیق آباد کے علاقے امین پارک کچی آبادی کے رہائشی شیر اکبر کے گھر رات کے وقت چوری کی واردات ہوئی شیر اکبر جو کہ گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا نماز فجر کے وقت جب نیچے آیا تو تالے ٹوٹے ہوئےسامان بکھرا ہوا تھا انیس لاکھ روپے اور تیس بور پسٹل غائب تھا جس  کی پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے چور کو چند گھنٹوں بعد گرفتار کر لیا نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ملک اشرف کھوکھر نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے انیس لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہونے والے چور امانت علی ولد بیگ محمد قوم پٹھان کو گرفتار کر کے چوری کی رقم برآمد کر لی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں