Due to poor performance and failure to register crime, DDI operations suspended 17 SHOs in Lahore. 201

ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر لاہور کے متعدد ایس ایچ اوز معطل

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر ڈی ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہو رکے 17 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا.اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او ساندہ اور ایس ایچ او شیراکوٹ کی معطلی کے احکامات جاری کئے گئ.
نجی ٹی وی کے مطابق سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او داتا دربار،ایس ایچ او شاہدرہ،ایس ایچ او نیو انارکلی،ایس ایچ او بادامی باغ اور ایس ایچ او لاری اڈا کو معطل کر دیا گیا.کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او باغبانپورہ،ایس ایچ او ڈیفنس اے،ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او غازی آباد کو معطل کیا گیا.
ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت،ایس ایچ او کاہنہ اور ایس ایچ او نشتر کالونی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن،ایس ایچ او چوہنگ اور ایس ایچ او گرین ٹاؤن کو معطل کیا گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں