Senior Pakistani actors got on bicycles to protest against inflation 184

پاکستان کے سینئر اداکار مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے سائیکل پر نکل پڑے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سینئر اداکار ایوب کھوسہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے سائیکل لے کر سڑکوں پر نکل پڑے.
ایوب کھوسہ نے مہنگائی کے خلاف بطور احتجاج کراچی کی سڑکوں پر کافی دیر تک سائیکل چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سائیکل چلانا دراصل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف خاموش احتجاج ہے۔ پاکستان میں اکثریت غریبوں کی ہے اور ان کی زندگی بہت مشکل گزر رہی ہے، وہ ان سے اظہار یکجہتی کیلئے خاموش احتجاج کر رہے ہیں.
خیال رہے کہ ایوب کھوسہ سنہ 2018 سے سیاست میں متحرک ہیں.وہ پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ہیں۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 101 سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا تاہم وہ صرف 5121 ووٹ ہی حاصل کر پائے اور حلقے میں چوتھے نمبر پر رہے۔ اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے 28 ہزار 34 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں