امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف محمود کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات 281

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف محمود کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اہم کردار ادا کیا۔ انہون نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ وزیر خارجہ نے طب کے شعبہ میں ڈاکٹر آصف محمود کی خدمات کو سراہا۔
پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے توصیفی کلمات پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

#Pakistan 🇵🇰 #USA 🇺🇸

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں