پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سنئیر رہنما سینٹر عبدالغفور حیدری کی شکرگڑھ میں میڈیاسے گفتگو 257

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سنئیر رہنما سینٹر عبدالغفور حیدری کی شکرگڑھ میں میڈیاسے گفتگو

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پی ڈی ایم متحد ہے اور 28 اگست کو کراچی سے دوبارہ سیمنار کو اجلاس کا اغاز کرنے جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی اور اے این پی کے چھوڑنے کے باوجود تحریک جاری ہے۔ موجودہ حکومت نالائق ، نااہل اور سیلکٹڈ ہے۔حکومت اکثریت کھو چکی ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ اگر متفق ہوتی تو جعلی حکومت کب کی گھر جا چکی ہوتی۔ پیپلز پارٹی نے گلگت اور کشمیر الیکشن میں جیت کر حکومت سازی کرنے کے وعدہ پر ہمیں چھوڑا۔جو وعدہ جھوٹا نکلا۔
ہم دوبارہ سے حکومت مخالف تحریک کے لئے تیار ہئں۔عوام کو مہنگائی کے خاتمہ ، 1 کروڑ نوکریوں کا خواب دیکھانے والوں کی 3 سالہ صفر کارکردگی بارے بتائیں گے۔نہوں نے مزید کہا کہ حکومت بنانے سے پہلے سیلکٹر کہتا تھا کہ IMFکے پاس نہیں جائیں گے۔اب سٹیٹ بینک۔وزارت خزانہ سمیت ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔جس قوم نے جھوٹےنعروں اور خواب کے بدلے ووٹ دیا وہ اب بھگت رہے ہیں۔
افغان حکومت نے 20 سالہ عالمی طاقتوں کی جدوجہد کو ملیا میٹ کر دیا اور انکو عبرتناک شکست دی جس پر خوش ہئں۔طالبان کی عالمی قوتوں کے خلاف جنگ ہے۔
ہماری اسلامی فلاحی ریاست میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی ریاست مدینہ کے دعویداروں کے دھرنوں کی بدولت پیدا ہوئے ہیں۔انکے زمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ایسے واقعات سے عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔بجائے ملزم پکڑنے کے روزانہ کی بنیاد پر تشہیر کی جا رہی ہے۔ہمارے اوپر کوئی کیس نہیں۔میری 32 سالہ پارلیمانی سیاسی زندگی میں بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں۔ضلع نارووال میں جمعیت علماء اسلام میں نظریہ کی بنیاد افراد نے شمولیت اختیار کی ہے۔جس پر وہ مبارک کے متسحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں