سیماب گل کی ہدایت کردہ فلم "گھوسٹ اسکول” ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 میں منتخب
سعودی عرب رپورٹ زبیر خان بلوچ : پی این نیوز ایچ ڈی
پاکستانی فلم *”گھوسٹ اسکول جس کی ہدایت کاری سیماب گل نے کی ہے، کو باضابطہ طور پر ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025* میں نمائش کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ فیسٹیول 4 سے 13 دسمبر تک جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہوگاواضح رہے کہ پاکستان کو پہلی دفعہ ریڈ سی فلم فیسٹول میں نوشین وسیم کی کاوشوں سے شامل کیا گیا ہے، پاکستانی فلم کا انتخاب پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم کامیابی ہے، جو عالمی فلمی دنیا میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو اجاگر کرتا ہے۔
گھوسٹ اسکول ایک دیہی لڑکی کی پراثر کہانی بیان کرتی ہے، جس کے اسکول کو پراسرار طور پر بند کر دیا جاتا ہے اور گاؤں میں ماورائے فطرت عناصر کی افواہیں پھیل جاتی ہیں۔ سچ جاننے کے عزم کے ساتھ، وہ ایک ایسے سفر پر نکلتی ہے جو تعلیم، توہم پرستی اور دیہی زندگی سے جڑے گہرے سماجی مسائل کو بے نقاب کرتا ہے۔
اس فلم کو پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل ہو چکی ہے، کیونکہ اس کی ورلڈ پریمیئر اس سال کے اوائل میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہو چکی ہے۔ریڈ سی فلم فیسٹیول میں گھوسٹ اسکول”* کو **فیملیز اینڈ چلڈرن* کیٹیگری کے تحت شامل کیا گیا ہے اور یہ جدہ کے کلچر اسکوائر میں بدھ دو دسمبر دوپہر 2 بجے اور جمعرات 11دسمبر کو سہ پہر تین بھجے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی پاکستانی فلم کا انتخاب دنیا بھر کی بامعنی اور سماجی اہمیت کی حامل کہانیوں کو سامنے لانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، اور *”گھوسٹ اسکول”* اس حوالے سے پاکستانی معاشرتی حقیقت پر مبنی طاقتور کہانی کے طور پر نمایاں نظر آتی ہے۔
اس فلم کی شمولیت کو پاکستان کے فلم سازوں اور سنیما سے وابستہ حلقوں نے بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے، جو اسے بین الاقوامی سطح پر نمایاں ہونے اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک اہم موقع سمجھتے ہیں۔ سیماب گل کی ہدایت کاری اور فلم کی پُرجذبات کہانی کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے تواتر کے ساتھ پذیرائی مل رہی ہے، جس کے باعث *”گھوسٹ اسکول”* فیسٹیول میں جنوبی ایشیا کی نمایاں فلموں میں شمار کی جا رہی ہے۔




