چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری 282

سعودی وزارت صحت نے وزٹ ویزے پر مملکت میں موجود افراد کےلیے کورونا سے بچاو کےلیے مفت ویکسین فراہم کرنے کی سہولت کا اعلان کر دیا گیا ہے.

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)
عربیاخبار “عکاظ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت صحت نے وزٹ ویزے پرموجود غیر ملکیوں کی سہولت کے لیے مملکت کے مختلف شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز مخصوص کیے ہیں.
وزارت صحت کے ٹول فری نمبر 937 پرکال کرکے ان ویکسینیشن سینٹرز کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جہاں وزٹ ویزے پرموجود افراد کو ویکسین لگائی جاتی ہے.
وزٹرز کے لیے ویکسینیشن کے حوالے سے رجسٹریشن کے بارے میں عکاظ اخبار کی معلومات کے مطابق ویکسین لگوانے کے پیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت کا بھی آغاز کردیاگیا ہے.
واضح رہے اس سے قبل وزارت صحت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے مفت ویکسینیشن کی سہولت جاری کرتے وقت کہا تھا کہ دوسرے مرحلے میں وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے ویکسینیشن کے بارے میں اعلان کیاجائے گا.
خیال رہے توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسینیشن کے حوالے سے میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی جاری کیاجاتا ہے جو وزارت صحت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں