Millions of Hajj pilgrims reached Arafat in Arafa 118

سعودی وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ نئے عمرہ سیزن کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی جاری رکھیں

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“” عربی روزنام عکاظ “” کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائر کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ یہ پابندی تنہا آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ہے.
وزارت نے کہا کہ ’عمرہ کمپنیاں اور ادارے بیرونی زائرین کے لیے عمرہ پیکیج کے دائرے میں مطلوبہ سہولتوں کا انتظام کریں۔ عمرہ ویزے کے اجرا کے لیے اندرون مملکت ٹرانسپورٹ، انشورنس اور بنیادی خدمات کی بکنگ ضروری ہے۔
عمرہ پیکیج کا دورانیہ اندرون مملکت عمرہ زائرین کے قیام کی حقیقی مدت کے مطابق ہونا چاہیے۔ مملکت میں داخل ہونے کی تاریخ سے 90 روز تک قیام کیا جا سکتا ہے۔ عمرہ سیزن کے اختتام کے حوالے سے انتہائی حد 29 ذی قعدہ 1445ھ ہوگی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے پرمٹ ہولڈر عمرہ کمپنیوں و اداروں کو جن کی تعداد اس وقت 350 ہے اور جو آئندہ دو ہفتوں کے دوران بڑھ کر 550 تک پہنچ سکتی ہے تین زمروں میں تقسیم کیا ہے۔
کمپنیوں اور اداروں کی زمرہ بندی گزشتہ دو برس کے دوران ان کے زائرین کی تعداد کے حوالے سے کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں یہ پیمانہ بھی رکھا گیا ہے کہ عمرہ کمپنی یا ادارہ گروپ جی میں پہلی بار تھا۔ اسے گروپ جی پرمٹ ہولڈر کی حیثیت سے زائرین کی تعداد کے حوالے سے اعلٰی گریڈ میں شامل کیا جا سکے گا۔
وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’عمرہ زائرین کی آمد سے کم ازکم چوبیس گھنٹے قبل اس کا ڈیٹا ریکارڈ پر لانا ہوگا۔
عمرہ کمپنی کو ٹرانسپورٹ انتظامات کے حوالے سے بھی کئی ضوابط کا پابند بنایا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق مملکت میں قیام کے دوران عمرہ زائرین اور ان کے ہمراہیوں کو مطلوبہ خدمات فراہم کرنا ہوں گی۔
تاریخی مقامات کے وزٹ کے دوران عمرہ زائرین کا نمائندہ ساتھ ہوگا۔ بارش کے موسم میں خصوصی گروپ بندی کا اہتمام کرنا ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں