سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا دی 404

سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا دی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزارت نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے اقدامات کیے ہیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے جبکہ مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگاوزارت حج وعمرہ نے ہدایت کی ہے کہ 15 دن سے قبل عمرہ یا مسجد الحرام میں نماز اور ایک ماہ سے قبل روضہ شریف میں نماز یا مسجد نبوی کی زیارت کا اجازت نامہ جاری نہیں ہو سکتاسعودی وزارت کا کہنا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اجازت نامے جاری نہیں ہوتے۔ ایک عمرہ کے لیے ایک اجازت نامے سے دوسرے اجازت نامے کے درمیان 15 دن کا وقفہ ضروری ہے۔ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈر توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد جاری کرا سکتے ہیں جبکہ روزانہ ساٹھ ہزار عمرہ زائرین کی تعداد کو بڑھا کر ستر ہزار کر دیا گیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں