سعودی گرین انیشیٹو کے تحت دارالحکومت ریاض میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں 301

سعودی گرین انیشیٹو کے تحت دارالحکومت ریاض میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ریاض شہر کے عوام کو سرسبز علاقوں کی فراہمی اور درخت لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا شہری آبادیوں کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے ایک اہم حکمت عملی ہے۔شجرکاری مہم کے باعث خاص طور پر فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر شہروں میں موسمی بیماری کے پھیلاو کو کم کیا جا سکتا ہے۔

پروفیسر اسامہ غنیم نے بتایا کہ ہمارا یہ پراجیکٹ دنیا بھر میں اب تک شروع کیے گئے سب سے زیادہ درخت اگانے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔
ریاض کے گرد و نواح میں 7.5 ملین درخت لگانے سے شہر کے موسم اور ماحول پر خوشگوار اثرات پڑیں گے اس کے لیے ماحول کی مطابقت سے پودوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
درختوں کے لیے آبپاشی کے نظام کے لیے شہر کے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ سے قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی لگایا جائے گا۔ جس کے باعث دوبارہ سے استعمال کئے جانے والی پانی کی مقدار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
ڈاکٹر غنیم نے واضح کیا کہ اس ماحول دوست منصوبے سے ریاض شہر کے امیج کو مزید بہتر بنانے مدد ملے گی۔
اس سے دارالحکومت میں توانائی کے استعمال میں کمی آنے کے باعث رہائشیوں کے لیے صحت مند طرز زندگی کو فروغ حاصل ہو گا۔
سعودی گرین انیشیٹو منصوبہ دنیا بھر میں قابل رہائش بہترین 100 شہروں کی درجہ بندی میں ریاض کی پوزیشن کو واضح برتری حاصل ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے سب سے اہم اور ضروری یہ ہے کہ اس ہدف کو حاصل کرنے اور دارالحکومت میں ماحول اور زندگی کو بہتر بنانے کے لیے درختوں کی حفاظت اور نگہداشت کے بارے میں کمیونٹی میں شعور اجاگر کیا جائے۔
سعودی گرین انیشیٹو کے تحت دارالحکومت ریاض میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
سعودی عرب لوکل نیوز کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے ایڈوائزر اور قانون کے پروفیسر ڈاکٹر اسامہ غنیم العبیدی نے بتایا ہے کہ سعودی گرین انیشیٹو کے زیر تحت سعودی عرب میں 10 بلین درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔
اس منصوبے کے تحت فضائی آلودگی میں کمی کے لیے ریاض میں 7.5 ملین درخت لگائے جائیں گے۔
کنگ سعود یونیورسٹی میں ایگریکلچر کے پروفیسر سلیم الغامدی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادیوں میں اضافہ کے باعث ماحول میں کافی تبدیلی آ چکی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس بدلتے ہوئے ماحول میں انسانوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے ترقی کے پائیدار اہداف مقرر کیے ہیں۔
یہ وسیع المدتی منصوبہ ہماری آئندہ نسل کو درپیش اہم مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
شہری علاقوں میں خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں درخت لگانا اور ان کی حفاظت کرنا خاص طور پر بہتر مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔
ریاض شہر کے عوام کو سرسبز علاقوں کی فراہمی اور درخت لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا شہری آبادیوں کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے ایک اہم حکمت عملی ہے۔
شجرکاری مہم کے باعث خاص طور پر فضائی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر شہروں میں موسمی بیماری کے پھیلاو کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں