According to Arab media, the Saudi Football Federation has announced that the first edition of the "Family Football League" is starting from November 22. 281

سعودی عرب کی فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام خواتین کی فٹ بال لیگ کےآغازکا اعلان

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فٹ بال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر سے ’’فیمیل فٹبال لیگ‘‘ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل لیگ کے پہلے مرحلے میں خواتین کی 16 ٹیمیں حصہ لیں گی.
دارالحکومت ریاض، جدہ اور دمام کی بالترتیب چھ چھ اور چار ٹیمیں حصہ لیں گے جب کہ تمام میچز بھی انہی شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ اس مرحلے کی فاتح ٹیمیں کنگڈم فائنل چیمپئن شپ میں ناک آؤٹ مقابلے میں حصہ لے سکیں گی۔
خواتین فٹبال ٹیموں کے ناک آوٹ مقابلے آئندہ برس جدہ میں ہوں گے۔
سعودی عرب میں خواتین کے کھیلوں پر طویل عرصے سے پابندیاں عائد تھیں لیکن ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت ملک میں کئی انقلابی تبدیلیوں کا آغاز کیا ہے جن میں خواتین کو اہم مقام اور اختیارات بھی دیئے جا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں