(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
ملٹری اتادشی بریگیڈیئر جنرل عبداللہ بن محمد الحصان نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں اتاشی کے دفتر میں موجودہ کام کے بارے میں آگاہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں برادر ملکوں کے درمیان تمام شعبوں خصوصا دفاع اور عسکری تعاون میں نمایاں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں سعودی ملٹری اتاشی کے ایک نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا تھا۔
جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے مطابق اس کا مقصد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی مسلح افواج کے مابین نتیجہ خیز مواصلات اور تعاون کے لیے ایک پُل اور فوجی طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی مواقع اور تربیتی کورس فراہم کرکے محبت اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ بھی بنانا ہے۔