سعودی عرب کی وزارت صحت نے سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی 576

سعودی عرب کی وزارت صحت نے سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب نے دو مزید کورونا ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دی ہے تاہم اس کے ساتھ مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی تیسری خوراک لینی ہوگی۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے چینی ویکسین سائینو فام یا سائنو ویک کی دو خوراکیں لی ہوئی ہیں وہ مملکت میں داخل ہو سکتے ہیں تاہم انہیں ان دو خوراکوں کے ساتھ ایک بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگی جو مملکت میں منظور شدہ ویکسین میں سے ایک ہو۔اس وقت سعودی عرب میں چار منظور شدہ ویکسین ہیں جس میں فائزر، ایسٹرازنیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا شامل ہیں۔
اس سے قبل کہا گیا تھا کہ دو مختلف ویکسین کی دو خوارکیں لی جا سکتی ہیں۔ بین الاقوامی سائنسی تحقیق کے مطابق یہ طریقہ کورونا وائرس کے خلاف موثر ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوئی اور ویکسین منظور کی جائے گی تو سرکاری چینل سے اس کا اعلان کیا جائے گا۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلی خوارک کے تین ہفتوں بعد ویکسین کی دوسری خوراک لی جا سکتی ہے۔کورونا وائرس کی وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد دس دن کے بعد ویکسین کی ایک خوراک لے سکتے ہیں اور دوسری خوراک کم از کم تین ہفتے بعد لے سکتے ہیں۔اگر پہلی خوارک کے بعد کوئی وبا کا شکار ہوتا ہے تو دوسری خوراک دس دن بعد لی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں