سعودی عرب نے 49 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں کے شہری سیاحتی ویزے پر آسکتے ہیں 553

سعودی عرب نے 49 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں کے شہری سیاحتی ویزے پر آسکتے ہیں

(سٹاف رپورٹ ,تازہ اخبار ,پاک نیوز پوائنٹ)
ضوابط کے تحت سعودی عرب کے دروازے اتوار یکم اگست سے سیاحوں کے لیے کھول دیے جائیں گے.سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ’سیاحتی ویزہ ہولڈرز صرف ان ممالک سے سعودی عرب آسکیں گے جہاں سے آمد پر پابندی نہیں ہے
محکمے نے کہا ہے کہ وہی سیاح آسکیں گے جو سعودی عرب میں منظور شدہ کورونا ویکسینز میں سے کسی ایک ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں لگوا چکے ہوں گے.
ان ممالک میں امریکہ، کینیڈا، انڈورا، آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، کروئشیا، قبرص، چیک، ڈنمارک، استونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہالینڈ، ہنگری، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، لٹویا، لیشٹنسٹائن، لتھوینیا، لکسمبرگ، مالٹا، موناکو، مونٹی نیگرو، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سان مارینو، سلوواکیہ، سپین، سویڈن، سوئٹززلینڈ، یوکرین، برطانیہ، برونائی، چین، ہانگ کانگ، مکاؤ، جاپان، قازقستان، ملائشیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، اوقیانوسیہ، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں