وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی 237

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

شاہنیوں کے جنون کے آگے بھارتی ٹیم ڈھیر ہو گئی، قومی کرکٹ ٹیم نے عزم، جذبے اور محنت سے کھیلتے ہوئے بھارت کوشکست دی اور کھیل کے ہر شعبہ میں بھارت کو آؤٹ کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے زبردست بیٹنگ کرکے جیت کو یقینی بنایا، قوم کھلاڑیوں سے اگلے میچز میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کی توقع رکھتی ہے ، پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی جیت پر دنیا بھر میں کشمیری خوشی سے سرشار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کے خلاف جیت پر جشن کا سماں ہے ، انشاء اللہ قومی ٹیم اگلے میچز میں ایسا ہی شاندار کھیل پیش کر کے قوم کو ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی جیت کا تحفہ دے گی،
#PMAbdulQayyumNiazi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں