بوگس چیک دھوکہ دہی کے مقدمہ میں  تھانہ سمن آباد کو مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار  337

بوگس چیک دھوکہ دہی کے مقدمہ میں  تھانہ سمن آباد کو مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار 

لاہور رپورٹ (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مفرور اشتہاریوں کے متعلق ملنے والے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کریں گئے ایس پی اقبال ٹاون اویس شفیق 
لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ,سمن آباد پولیس کی مختلف کاروائیوں میں مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار۔مفرور اشتہاری ملزمان علی رضا۔شوکت۔امانت اور عدنان گرفتار,ملزمان علی رضا۔شوکت اور امانت بہاولنگر پولیس کوفراڈ۔دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔مفرور ملزم عدنان بوگس چیک کے مقدمہ میں تھانہ سمن آباد پولیس کو مطلوب تھا۔سمن آباد پولیس ٹیم نے کاروائیاں کرتے ہوئے مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔مفرور ملزمان کو متعلقہ پولیس اسٹیشن انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔مزید ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے کہا کہ مفرور اشتہاریوں کے  متعلق ملنے والے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں