سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے مداحوں سے شکوہ کر دیا 276

سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے مداحوں سے شکوہ کر دیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
آیوش شرماکے مطابق منفی تنقید سے انسان میں صحت مند جذبے پیدا ہوتے ہیں اور مجھے اب ہر تنقید پر خوشی ہوتی ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد ان تمام باتوں کو غلط ثابت کر دکھاؤں گا.
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما دبنگ خان کی بہن سے شادی کے بعد پیش آنے والی مشکلات زبان پر لے آئے، آیوش شرما نے انکشاف کیا کہ بدقسمتی سے میری زندگی ایسی ہے جسے آپ ایک چھوٹی سی سرگرمی لے سکتے ہیں، اگر میں کار خریدوں تو کہا جاتا ہے کہ اوہ! یہ کار سلمان خان نے دلائی ہے، میں کچھ بھی کروں تو کہا جاتا ہے کہ یہ سلمان خان کی وجہ سے ہوا ہے.
بھارتی میڈیا کو دیے گئےانٹرویو میں آیوش شرما نے مداحوں سے شکوہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ میرے پاس بھی پیسے ہیں میں ایسے ہی آوارہ گردی نہیں کر رہا۔سلمان خان کے بہنوئی کا مزید کہنا تھا کہ اب انہوں نے بھی ہر تنقید کو گلے لگانا سیکھ لیا ہے کیونکہ وہ ان تنقیدوں کو اپنی بہتری کے طور پر لیتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں