روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت سے اپنا علاقہ کچھ وقت کے لیے پینٹاگو ن کو دینے کا اصرار کیا ہے 269

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت سے اپنا علاقہ کچھ وقت کے لیے پینٹاگو ن کو دینے کا اصرار کیا ہے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

روسی میڈیا کو انٹرویو میں روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ وسطی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں کے مخالف ہیں اور افغانستان کے پڑوسی ممالک اپنے علاقوں میں نیٹو فوج کی موجودگی روکیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام فوجی اڈوں کے معاملے پر مختلف طریقے سے بات کرتے رہیں گے۔سرگئی لارووف نے مزید کہا کہ امریکہ نے بھارت سے کہاہے کہ اپنا علاقہ کچھ وقت کے لیے پینٹاگون کو دے اور سنا ہے امریکہ کی کوشش ہے کہ بھارت کو آمادہ کیا جائے۔روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک میں عدم استحکام روکنا ہوگا، دہشت گردوں اورمنشیات کا افغانستان سے پڑوسی ممالک جانا بند کرنا ہوگا.
واضح رہے کہ امریکہ پاکستان سے فوجی اڈے مانگنے کا مطالبہ کر چکا ہے جس پر پاکستان دفتر خارجہ نے واضح موقف اپناتے ہوئے کئی بار کہا ہے کہ ایسا ہر گزر نہیں ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں