آر پی او گوجرانوالہ راو عبدالکریم کا تھانہ کوٹلی لوہاراں کا وزٹ۔ تھانہ ریکارڈ سمیت حوالات چیک کی۔ کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ(کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 267

آر پی او گوجرانوالہ راو عبدالکریم کا تھانہ کوٹلی لوہاراں کا وزٹ۔ تھانہ ریکارڈ سمیت حوالات چیک کی

کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ(کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تفصیل کے مطابق امروز آر پی او گوجرانوالہ راو عبدالکریم نے تھانہ کوٹلی لوہاراں کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران تھانہ کا ریکارڈ۔ روزنامچہ۔ فرنٹ ڈسک سمیت خوالات کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر آر پی او نے تھانہ اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ جھوٹے مقدمات کا خاتمہ کیا جاۓ۔ ہر تفتیش میرٹ پر کی جاۓ کسی سفارش یا پریشر کو نظر انداز کیا جاۓ عوام انصاف چاہتی ہے ہر تفتیش میں انصاف کے تقاضوں پورے کئیے جائیں۔ بے کسوں غریبوں کی داد رسی کی جاۓ۔ اس موقع پر ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں محمد سعید نے کہا کہ تھانہ ہذا کا تمام ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ ہے جو مزید بہتر کیا جاۓ گا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدائت پر پہلے ہی تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پر ہو رہی ہے اور میں نے تھانہ کو جرائم فری بناے کی تھانی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں