لوٹنے والا گینگ سیالکوٹ پولیس کے شکنجے میں ساڑھے اکیس لاکھ روپے مال مسروقہ و ناجائز اسلحہ برآمد 116

لوٹنے والا گینگ سیالکوٹ پولیس کے شکنجے میں ساڑھے اکیس لاکھ روپے مال مسروقہ و ناجائز اسلحہ برآمد

سیالکوٹ نمائندہ خصوصی/ سید عنصر عباس شاہ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بنکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ سیالکوٹ پولیس کے شکنجے میں ساڑھے اکیس لاکھ روپے مال مسروقہ و ناجائز اسلحہ برآمد.
تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقے میں شہری حسن عثمان اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بنک سے رقم مبلغ 25 لاکھ روپے لیکر فیکٹری جا رہا تھا کہ نادر ٹاون فیکڑی کے پاس 2 کس نامعلوم موٹر سائیکل 125 سوار نے اسلحہ کے زور پر ان سے رقم چھین کر فرار ہو گئے۔
اس واردات کی بابت ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر محمود الحسن رانا DSP/OCU سیالکوٹ کو مقدمہ نمبر 2149/23 مورخہ 7.11.23 جرم 392 ت پ تھانہ اگوکی کے ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا جو کہ DSP محمود الحسن رانا کی زیر نگرانی فہد بن فدا انسپکٹر کے ہمراہ CIA کی ٹیم نے دن رات کوشش کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروائے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔جن کی شناخت.

1- شاہد اکرم ولد محمد اکرم سکنہ رحمت آباد سرگودھا روڈ گجرات
2- ظہور احمد ولد محمد شریف سکنہ چراں والی گجرات
3- آصف خان ولد محمد صدیق سکنہ محلہ حمید کالونی سمبڑیال.
کے ناموں سے ہوئی ہے.

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ ساڑھے اکیس لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانون کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں