ریاض، سعودی عرب اس وقت خطے کی سب سے بڑی آٹوموٹیو نمائش “ریاض موٹر شو” کی میزبانی کر رہا ہے
ریاض رپورٹ : عالم خان مہمند پی این نیوز ایچ ڈی
ریاض، سعودی عرب اس وقت خطے کی سب سے بڑی آٹوموٹیو نمائش “ریاض موٹر شو” کی میزبانی کر رہا ہے، جہاں دنیا بھر کی معروف کمپنیوں نے اپنی نئی گاڑیاں، الیکٹرک ماڈلز اور جدید ٹیکنالوجی نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔
سپر کارز کے حصّے میں عالمی برانڈز نے اپنی نئی نسل کی اسپورٹس کاریں متعارف کرائیں، رفتار، طاقت اور دلکش ڈیزائن سب کچھ کار شائقین کے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔
اس سال الیکٹرک گاڑیوں نے ایونٹ کی رونق مزید بڑھا دی۔ مختلف بین الاقوامی کمپنیوں نے جدید بیٹری ٹیکنالوجی، طویل ڈرائیونگ رینج اور اسمارٹ سسٹمز سے لیس الیکٹرک ماڈلز پیش کیے۔
آف روڈ اور SUV گاڑیوں کی نمائش نے بھی سعودی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھا۔ مضبوط، فیملی سائز اور صحرا دوست گاڑیوں نے ہر عمر کے وزیٹرز کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
آٹوموٹیو ٹیکنالوجی زون میں جدید ترین فیچرزجیسے AI ڈرائیونگ سسٹمز، آٹو پارکنگ ٹیکنالوجی، اور ورچوئل ڈرائیونگ سمیولیٹرز—نے وزٹرز کے لیے نئے اور دلچسپ تجربات فراہم کیے۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ ریاض موٹر شو خطے میں جدید آٹوموٹیو رجحانات کا سب سے بڑا اور معتبر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
کاروں کے شوقین افراد کے لیے ریاض موٹر شو صرف ایک نمائش نہیں، بلکہ مستقبل کی جھلک ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی، نئی انرجی وہیکلز اور ورلڈ کلاس ماڈلز ایک ہی چھت تلے دکھائے جا رہے ہیں۔




