انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبکاروبارملٹی میڈیا

ریاض، فیوچر منرلز فورم 2026 میں پاکستان کی بھرپور شرکت، عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل

اسٹاف رپورٹ :پی این نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری فیوچر منرلز فورم 2026 میں پاکستان کی نمائندگی ایک اعلیٰ سطحی وفد کر رہا ہے، جو ملکی معدنی شعبے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستانی وفد میں ڈاکٹر عبداللہ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمحسن، ثاقب خان اور مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران شامل ہیں.

فورم کے دوران پاکستانی وفد نے مختلف پینل ڈسکشنز میں شرکت کی، جہاں پاکستان میں موجود معدنی وسائل، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، اور پائیدار ترقی کے امکانات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا۔ وفد نے عالمی سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور صنعت کے ماہرین کو پاکستان کے معدنی شعبے میں موجود وسیع صلاحیتوں سے آگاہ کیا.

پاکستانی وفد کی جانب سے قائم کیے گئے پاکستان پویلین میں دنیا بھر سے آنے والے شرکاء نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے مختلف ممالک کے نمائندوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جن میں معدنیات کی تلاش، کان کنی کے مشترکہ منصوبوں، ویلیو ایڈیشن، اور برآمدات میں اضافے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

فورم کے موقع پر پاکستانی وفد نے سعودی عرب سمیت دیگر بین الاقوامی حکام اور ماہرین سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں معدنیات، کان کنی، توانائی کی منتقلی، گرین انرجی، اور صنعتی ترقی کے شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع زیر بحث آئے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور طویل المدتی شراکت داریوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی.

وفد کے ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا معدنی شعبہ غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل ہے اور درست پالیسیوں، شفاف نظام اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے اسے قومی معیشت کا مضبوط ستون بنایا جا سکتا ہے۔ فیوچر منرلز فورم 2026 میں پاکستان کی فعال شرکت کو عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا، جسے ملکی معدنی شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے.

ماہرین کے مطابق اس فورم میں شرکت پاکستان کے لیے نہ صرف سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنے کا باعث بنے گی بلکہ معدنی وسائل کے بہتر استعمال اور صنعتی ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوگی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے