(رپورٹ : عالم خان مہمند ،ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
پی ٹی آئی ریاض آفیشل الیکٹڈ باڈی نے نئے آنے والے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی، رانا محمد معصوم اورسہیل بابر وڑائچ کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
پی ٹی آئی آفیشل ریاض کی الیکٹڈڈ باڈی اور تمام سیکرٹریز کو عشائیے میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی تاکہ وه نئے آنے والے کمیونٹی ویلفئیر اتاشی، رانا محمد معصوم اور سہیل بابر وڑائچ کو خوش آمدید کہہ سکیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بات کر سکیں تاکہ ان کے حل پر آگے کچھ کام ہو سکے۔تاج محمد خان صدر پی ٹی آئی ریاض ریجن نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے ، اورسئیز کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہم اسی طرح سے لوگوں کی خدمات کر رہے ہیں ،ربیعہ بنت طارق وومن سیکرٹری اور راحیلہ کاشف ڈپٹی وومن سیکرٹری نے کمیونٹی ویلفیئر ممبران کو مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا ۔
نائب صدر عامر بشیر چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بہتر سے بہتر سہولیات ہونی چاہیے اس کے لیے نئے آنے والے افسران کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور تمام مسائل کے حل کے لیے ایک لائحہ عمل ترتیب دیں گے ۔ اورسیز کو ووٹنگ رائٹ ملنے کے بعد اب حکومت باقی تمام مسائل کو بھی ایسے ہی حل کرے گی ۔
بخت شیر علی خان انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی ریاض کا کہنا تھا کہ اوورسیز کے مسائل میں ھروب ، مطلوب اور اقامہ ایکسپائر اور جو لوگ جیلوں کے اندر ہیں,ان سب کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے ۔
عبداللہ ملک سابقہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ریاض کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں اور جب ہم سفارہ پاکستان میں آتے ہیں تو ہمارا موبائل باہر رکھا جاتا ہے اور ہم نے کوئی رابطہ کرنا ہوتا ہے تو اندر سے رابطہ نہیں ہو پاتا اس کے اوپر ایکشن لیا جائے اور موبائل اندر جانے کی اجازت دی جائے۔
موسی خان گجر نے دونوں صاحبان کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے نئے افسران لوگوں کی فلاح کے لیے کام کریں گے اور ہماری مشکلات میں کمی لانے میں ہماری مدد کریں گے ۔
شبریز اختر سویہ سابقہ صدر پی ٹی ائی ریاض نے سفارہ پاکستان کی تمام سروسز کو ڈیجیٹلائز کرنے کا مشورہ دیا۔
زبیر خان بلوچ سوشل میڈیا ہیڈ کا کہنا تھا کہ یہاں پر لوگوں کو اپنے حقوق کا علم نہیں ہے تما اورسئیز پاکستانیوں کو مزید آگاہی دینے کے لیے انہیں اردو پشتو اور دیگر زبانوں میں سوشل میڈیا پر آگاہی مہم شروع کی جائے اور طریقہ کار بتایا جائے اس سے بی سی کے کاموں میں آسانی ہوگی۔
پی ٹی آئی الیکٹڈ باڈی ممبران میں موسی خان گجر اوورسیز سیکرٹری برائے لیبر افئیر ، عبداللہ ملک سابقہ جنرل سیکرٹری ،شبریز اختر سویہ سابق صدر پی ٹی آئی ریاض ،حاجی فضل واحد فنانس سیکرٹری ریاض،لال زمین خان میڈیا سیکرٹری ، رحمن غنی کوارڈینیٹر ،مظفر لا لا سینیئر ممبر ،عمرا خان اڈیشنل جنرل سیکرٹری ،جاوید اقبال ، شاہد رشید اور نعمان طاہر موجود تھے ۔
352