پشاور میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کیپیٹل سٹی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان 358

پشاور میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کیپیٹل سٹی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

پشاور رپورٹ نمائندہ خصوصی(عدنان تابش ، تازہ !اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پشاور میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کیپیٹل سٹی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔ پولیس کی ایف آئی آر کے اندراج میں لیت و لعل۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں آبادی بڑھنے کے ساتھ سٹریٹ کرائمز جیسے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جس نے کیپیٹل سٹی پولیس پشاور کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ دوسری طرف متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور محرر باقاعدہ ایف آئی آر کے اندراج کی بجائے سائلین کو روزنامچہ پر ٹرخادیتے ہیں۔ تاکہ افسران بالا کی نظروں میں اپنی کارکردگی خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔ اس بادے میں شبقدر کے ایک شہری سلمان ولد ریخمین نے پاک نیوز پوائنٹ کو بتایا، کہ وہ کل 17 اکتوبر کو شام 6 بجے قاضی کلے پشاور سے واپس شبقدر جا رہے تھے، کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بڈھنی پل کے ساتھ گن پوائنٹ پر روک کر اس سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل چھین لی۔ جس کے بعد وہ تھانہ خزانہ میں ایف آئی آر درج کرنے کے لئے چلے گئے۔ جہاں پر متعلقہ پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کی بجائے ایک سادہ کاغذ پر درخواست لے کر ٹرخا دیا۔ شہری نے آئی جی کے پی کے، چیف کیپیٹل سٹی پولیس سے تھانہ خزانہ کے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں