ریڈ پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر سہ روزہ عالمی کتاب میلہ ۲۰۲۱ کا انعقاد 344

ریڈ پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر سہ روزہ عالمی کتاب میلہ ۲۰۲۱ کا انعقاد

رپورٹ (الدمام سردار صغیر برقی، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

ریڈ پاکستان نے اپنی کتاب سے محبت کی روایت نبھاتے ہوئے خطہء خلیج کی جانب سے یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر سہ روزہ عالمی کتاب میلہ کا انعقادکیا گیا۔ یہ تقریب تار برقی پر سجائی گئی جس میں ملکی و غیر ملکی نامور شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ سہ روزہ کتاب میلہ عالمی سطح پر دنیائے ادب کے درخشاں ستاروں، پاک افواج کے عظیم رہنماوٴں اور مفکرین کی آمد سے دمکتا رہا۔ شرکائے محفل کا جوش وجذبہ قابل دید تھا۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ محمد مصحف خان نے کراچی سے اور نعت رسول مقبول کا شرف بی وی ایس پارسی اسکول سے سید جری عباس رضوی اور شبیب حسین نے حاصل کیا۔تقریب کے میزبانوں میں ذنیرہ ذوالنون میڈیا ہیڈ خلیج، فواد سید لٹریری لاج ہیڈ ریڈ پاکستان، حبا احمد(امریکہ) شامل تھے۔فرخ ڈال چئیر مین ریڈ پاکستان نے اپنی باوقار تقریر سے۱۳ اگست۲۰۲۱ سے سہ روزہ رنگا رنگ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا ۔۱۳ سے ۱۵ اگست تک کی اس شاندار تقریب کے مہمانان خصوصی میں محترم جناب قومی اسمبلی ممبر علی محمد خان، پاکستان کے نامور ادیب، کئی اعزازات کے حامل اورشہرہءآفاق ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد، محترم ئیر مارشل ریٹائرڈ مسعود اختر صاحب،اورترکی سے ماہر وہفت زبان مترجم طاہرے غنز تھے۔ اس کے علاوہ دیگر معزز مہمانان گرامی جن میں،شاہد حسین صدر انٹرنیشنل چیپٹر،فاطمہ گیلانی سی ای او ریڈ پاکستان، سیکریٹری خلیج وردہ اسد، ڈاکٹر اشرف نون سعودی عرب، امریکہ سے اتالیق ارم بنت صفیہ ،کینیڈا سے اتالیق نورین خان،سعودی عرب سے صد ر ریڈ پاکستان مبشر انوار صاحب، سیکریٹری ریاض سعودی عرب احتشام الحق ،اسماء کوکب امریکہ سے نیشنل ایوارڈ ہولڈر، امجد رسول امجد ادیب اور شاعر پاکستان ،اُم ابراہیم اور محمد بن اکرم،محمد عثمان اکرم ریڈ پاکستان نائب صدر،محترم امتیاز احمد پاکستان کمیونٹی سعودی عرب کی معروف شخصیت،فوزیہ فصیح کمیونٹی لیڈر کینڈا سے،پروفیسر سیدہ نصلیہ نشرہ ،شبیر صدیقی ٹیلی کام تجزیہ نگار اور ڈاکٹر آمنہ نیّر، پاکستان سے شامل تھے۔ دھنک میڈیا لندن کی جانب سے سیدہ کوثر ،محترم جناب اجمل جمیل پرنسپل پاکستان ایمبیسی اسکول ،صوبیدار (ریٹائیرڈ)ایم اقبال ،سمیرا احمد فاروقی بانی آرٹ بائے فاطمہ،ماہا اعجاز بانی تلاش سوشل گروپ،آرجے مہوش خان 107FM قطر ریڈیو ، لینا خان میڈیا ہیڈ منطقہ شرقیہ، مریم ہادی صدر منطقہ غربیہ سعودی عرب سے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ محترمہ عندلیب سندھو جوکہ نور پروجیکٹ کی سی ای او اور پاکستان کراٹے فاونڈیشن کی جنرل سیکریٹری بھی ہیں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور زندگی میں تنظیم و ترتیب کی اہمیت پر زور دیا۔۔اشفاق احمد ورک پاکستان کے مایہ ناز مزاح نگار نے بھی ریڈ پاکستان کے اس رنگا رنگ ایوینٹ میں شرکت کر کےاپنے دلچسپ گفتگو سے چار چاند لگا دئیے ۔ مہمان خصوصی ائیر مارشل ریٹائرڈ مسعود اختر نے اپنی ولولہ انگیز تقریر سے دلوں کو گرمایا۔ آپ نے خاص طور پر نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے زندگی میں تنظیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔نشریات کے دوران سید حسن لاہور اور جمشید شہزاد باجو ہ نے قطر سےاپنی مدھر آواز میں مختلف ملی نغمے گا کر ناظرین کے دل لوٹ لیے ۔
اس کے علاوہ بی وی ایس اسکول کراچی کے طالب علموں نے پاکستان کے مختلف صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین تقاریر کیں جن میں محمد عبداللہ،میاں عارفین احمد،علی بن فواد،عبدالوہاب انزلنا،فرحان شاہد اور محمد معظم علی اور فیض علی حسن اسٹوڈنٹ ایمبیسڈر دمام سے قابل ذکر ہیں۔ اذان بابرایک نابینا حافظ قرآن کی خداداد صلاحیتوں نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔خالد سید اسٹوڈنٹ ایمبیسڈر پاکستان ایمبیسی اسکول الخبر سعودی عرب نے قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا، اسٹوڈنٹ ایمبیسڈر ہنزہ طارق نے ترقی ءپاکستان موضوع پر اپنے بہترین مقرر ہونے کا لوہا منوایا ۔ ابراہیم سینئر اسٹوڈنٹ ایمبیسڈر سعودی عرب نے پاکستان میں سیرو سیاحت کے حوالے سے اعلی تصویری اور کار آمد معلومات پیش کیں۔
پاکستان کی چوہترویں سالگرہ پر عثمان اکرم نائب صدر سعودی عرب ریڈ پاکستان اور صدر ریاض طاہر بشیر نے تار برقی پر کیک کاٹا۔شرکا محفل کی جانب سےکتابوں کے تنقیدی جائزے، شاعری، کہانی نویسی اور ڈرامہ نگاری کے بہترین نمونے پیش کیے گیے۔ ریڈ کہانی کے مقابلے میں اول آنے والے صدیق احمد فیصل نےکراچی سے اردو کہانی سامعین کی نظر کی۔
تقریب کے اختتام پر ریڈ پاکستان (خطہ خلیج) کی صدر محترمہ سیدہ نمیرہ محسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مہمانان گرامی، چئیرمین فرخ دل، اورساتھیوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تین روزہ ایونٹ کو کامیاب بنانے میں
اہم کردار ادا کیا اور ماہ اگست میں فری ممبر شپ کا اعلان کیا ۔ ریڈ پاکستان کی یہ یادگار تقریب برسوں یاد رکھی جائے گی۔
ناظرین کی جانب سے تقریب کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کتاب میلہ تھا جس نے اقوام عالم کو ایک جگہ متحد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں