ریڈ پاکستان گلف کی جانب سے سہہ روزہ آن لائن تقریب کا آغاز 303

ریڈ پاکستان گلف کی جانب سے سہہ روزہ آن لائن تقریب کا آغاز

رپورٹ دمام الخبر (چوہدری فاروق سلہری. تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )

۔ ۱۳ سے ۱۵ اگست تک جاری اس تقریب میں جو کہ خاص طور پر جشن آزادی کی رونقیں دوبالا کرنے کے لئے سجایا گیا ہے کئی ملکی اور غیر ملکی نامور شخصیات، بڑھ چڑھ کر شرکت کر رہی ہیں۔ 
ہہلے دن تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے پارسی اسکول کراچی کی جانب سے ہوا ۔  حافظ محمد مصحف خان نے اپنی دل موہ لینے والی آواز میں سورہ فتح کی آیات تلاوت کی۔ سید جری عباس رضوی نے نعت پاک کی سعادت حاصل کی۔ تقریب کے میزبانوں میں ذنیرہ ذوالنون میڈیا ہیڈ خلیج  اور فواد سید لٹریری لاج ہیڈ ریڈ پاکستان شامل تھے۔فرخ ڈال چئیر مین ریڈ پاکستان نے اپنی باوقار تقریر سے  تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا ۔مہمان خصوصی  قومی اسمبلی ممبر علی محمد خان تھے اس کے علاوہ دیگر معزز مہمانان گرامی جن میں، ڈاکٹر بشیر نون سعودی عرب، امریکہ سے اتالیق ارم بنت صفیہ ،کینیڈا سے اتالیق نورین خان،سعودی عرب سے صد ر ریڈ پاکستان مبشر انوار صاحب، سیکریٹری  ریاض سعودی عرب احتشام الحق ،اسماء کوکب امریکہ سے نیشنل ایوارڈ ہولڈر، امجد رسول امجد ادیب اور شاعر پاکستان  ،اُم ابراہیم سعودی عرب سے جوکہ ایک کمیونٹی لیڈر ہیں اور محمد بن اکرم پاکستان سے شامل تھے۔ قطر سے جمشید شہزاد امجد کی آن لائن بہترین موسیقی اور ملی نغموں نے اس محفل کو چارچاند لگا دئیے۔تاجدار حرم کی دھن پر ہر عاشق رسول  کی آنکھ اشکبار تھی۔تقریر فیض علی حسن  اور ایک ڈرامہ بھی خصوصی طور پر رائز کلب سعودیہ کی جانب سے پیش کیا گیا ۔ ناظرین نے تقریب کوبے حد سراہا ۔ یہ ایونٹ مزید دو دن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ریڈ پاکستان گلف کی جانب سے سہہ روزہ آن لائن تقریب کا آغاز” ایک تبصرہ

  1. بہترین کاوش بہترین مقصد خدا مقصد میں کامیاب
    کریں۔ آ مین

اپنا تبصرہ بھیجیں