دو لاکھ 70 ہزار سعودی ریال میں نایاب شاہین فروخت 380

دو لاکھ 70 ہزار سعودی ریال میں نایاب شاہین فروخت

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سعودی عرب میں مختلف اقسام اور نسلوں کے شاہین پرندوں کی نیلامی کے موقعے پر سعودی عرب کی سرزمین پرپائے جانے والے ایک نایاب شاہین کو دو لاکھ70 ہزار سعودی ریال میں فروخت کیا گیا۔ امریکی کرنسی میں یہ قیمت 72 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال کے ملھم کے مقام پر سعودی فالکن کلب کی طرف سے عقاب میلہ سجایا گیا ہے جس میں خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک کے مختلف نسلوں کے عقاب لائے گئے ہیں جس میں ایک عقاب کو دو لاکھ ستر ہزار سعودی ریال میں فروخت کیا گیا ہے جو اب تک کی سب سے بڑی نیلامی ہےفروخت ہونے والے عقاب کی لمبائی ساڑھے 17 انچ،چوڑائی پونے 17انچ اور وزن 1105 گرام ہے۔فالکن کے مقامی مقابلے سب سے خوبصورت شاہین پیش کرنے والے کو تین لاکھ، دوسرے درجے پر دو لاکھ اور تیسرے پر ایک لاکھ ریال کا انعام رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں