وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا قیدی پر تشدد کے واقعے پر فوری ایکشن 178

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان عون چوہدری کے استعفیٰ پر ردعم

رپورٹ لاہور (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عون چوہدری اور راجہ ریاض کے پارٹی مخالف بیانات پر انہیں ڈھٹائی کی بجائے شرمندہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا مناسب ہوتا کہ عون چوہدری ہیرو گیری کرنے کی بجائے وزیراعظم عمران خان کے احسان مند ہوتے وزیراعظم عمران خان نے عون چوہدری کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچایا۔پی ٹی آئی سے نسبت پر عوام نے عون چوہدری اور ترین گروپ فیاض الحسن چوہان کے مطابق ان کی اتنی اوقات نہیں تھی کہ اپنے بل بوتے پر عوام کے نمائندہ منتخب ہوتے۔میں دعوے سے کہتا ہوں کہ راجہ ریاض ابھی مستعفی ہو کر اپنی ساکھ پر دوبارہ منتخب نہیں ہو سکتے۔ ہمت ہے تو راجہ ریاض میرا یہ کھلا چیلنج قبول کر کے دکھائیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں صرف ایک گروپ ہے اور وہ وزیراعظم عمران خان گروپ ہے۔کسی قسم کی دھڑہ بازی اور پارٹی کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش ناقابل برداشت ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں