وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی ملاقات 360

وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر اعظم کو پنجاب میں خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کی ترقی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اقتصادی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کی سہولت اور ملک میں کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے میانوالی میں صنعتی اسٹیٹ قائم کرنے کے لیےفیزیبیلٹی کی بھی ہدایت کی تاکہ سیمنٹ ، شیشہ اور سٹیل کی صنعتوں کی ترقی کے لیے اس کے وافر قدرتی وسائل کو استعمال کیا جا سکے۔ یہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا کر کے پورے علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں