حکومت پنجاب کا ’’پنجاب ایئر‘‘ کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ 188

حکومت پنجاب کا ’’پنجاب ایئر‘‘ کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

حکومت پنجاب نے”پنجاب ایئر“ کے نام سے نئی ایئر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا.
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پی آئی اے کو خریدنے کے حوالے سے جھوٹی خبروں سے گریز کیا جائے.
ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر حکومت نے”پنجاب ایئر“ کے نام سے نئی ایئرلائن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی فزیبلٹی پر جلد کام شروع کیا جائے گا.
ذرائع کے مطابق پنجاب ایئرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے تعاون سے لائی جائے گی جس میں صوبائی حکومت کے شئیرز ہونے کا آپشن بھی زیر غور ہے.
واضح رہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو پی آئی اے کی خریداری کی تجویز دی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت بھی پی آئی اے خریدنے کی پیش کش کر چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں