پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی لاہوریوں کو ملاوٹ زدہ دودھ پلانے کی کوشش ناکام چار ہزار لیٹر دودھ کو تلف کر دیا گیا 236

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی لاہوریوں کو ملاوٹ زدہ دودھ پلانے کی کوشش ناکام چار ہزار لیٹر دودھ کو تلف کر دیا گیا

لاہور رپورٹ (بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دودھ میں ملاوٹ کرنے والے اور عوام کو زہریلا دودھ فروخت کرنے والے باز نہ آئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے موہلنوال میں چار ہزار لیٹر دودھ تین سو ستر لیٹر کوکنگ آئل دو سو لیٹر سفید محلول مکسر مشین چھ ڈرمز اورکیمکلز برآمد کر کے تلف کر دیا تین افراد کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق خشک پاؤڈر، کیمیکلز اور گھی کی مدد سے مکسر مشینوں میں جعلی دودھ تیار کیا جارہا تھا۔تیار شدہ محلول کو لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کیلئے گاڑیوں میں بھرا جارہا تھاسفید گاڑھے محلول میں پانی کی ملاوٹ سے جعلی دودھ کی بڑی مقدار تیار کی جاتی ہے۔ملاوٹی دودھ کا استعمال پیسوں سے بیماریاں خریدنے کے مترادف ہےشہر کے داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کی وجہ سے ملاوٹ مافیا متبادل طریقے اختیار کر رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں