بورےوالاسے خبر دیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چکنمبر517 ای بی میں غیر معیاری اچار فیکٹری پر چھاپہ 300کلوگرام مضرصحت اچار برآمد 371

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چکنمبر517 ای بی میں غیر معیاری اچار فیکٹری پر چھاپہ 300کلوگرام مضرصحت اچار برآمد

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بورےوالاپنجاب فوڈ اتھارٹی صحت بخش غذاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک فوڈ سیفٹی ٹیم کا چکنمبر517 ای بی بوریوالا میں اچار پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ سٹور میں موجود 300 کلو مضر صحت اچار تلف کردیا گیا اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے بتایا کہ اچار کی تیاری میں کھلے رنگ اور گلے سڑے پھلوں کا استعمال کیا جارہا تھا چیکنگ کے دوران فنگس زدہ اور باسی سبزیوں کی موجودگی بھی پائی گئی
جس پر غیر معیاری اچار تیار کرنے پر اچار پروڈکشن یونٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں اور معیاری خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں