سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی 303

سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

دونوں شخصیات کی صلح وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے گھر پر ہوئی، جیو نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان نیاز شعیب اختر کے ہمراہ کھڑے ہیں اور ان کے سامنے ان سے اپنے کیے گئے غیر اخلاقی عمل کی معافی مانگ رہے ہیں.
ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شیبی جو کچھ بھی ہوا میں اس پر تہ دِل سے معافی مانگتا ہوں،


مجھے بہت افسوس ہے جو اسکرین پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہیے.
دونوں شخصیات کی صلح کے موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری اور سینئر اینکر سلیم صافی بھی موجود تھے.
دوسری جانب شعیب اختر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسی رات نعمان نیاز کو معاف کردیا تھا، دیر آئے درست آئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں