Meeting between President PTI Medina and President PTI Jeddah 230

صدر پی ٹی آئی مدینہ منورہ اور صدر پی ٹی آئی جدہ کی ملاقات

( رپورٹ :-میاں محمد عظیم مدینہ المنورہ )

پِی ٹی آئی مدینہ منورہ کے صدر خواجہ زبیر، جنرل سیکرٹری محمد یاسین خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد تحسین خان، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سرفراز علی، سیاسی کارکن اسد علی چیمہ اور دیگر ممبران سے صدر پی-ٹی-آئی جدہ خواجہ حماد اور سیاسی کارکن جمشید جمی اور چوہدری بشارت سے مدینہ المنورہ میں ملاقات کی اور ایک دوسرے کو انٹرا پارٹی الیکشن میں جیتنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں آئندہ دنوں کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی اور یہ بھی ڈسکشن ہوئی کہ ویلفیئر کے کام کو کیسے مزید بڑھایا جائے اور یہ بھی طے کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل ایمبیسی کے معاونت سے ترجع بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بھرپور ساتھ دیں گے۔
اور خوشگوار ماحول میں پارٹی کی موجودہ اور مستقبل کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور مدینہ منورہ کی پوری ٹیم کو چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی باقاعدہ طور پر دعوت بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں