(رپورٹ- مریم شاہد نمائندہ خصوصی مکہ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
گزشتہ رات کو دوسرا نیشنل باڈی پی ٹی آئی سعودی عرب چیپٹر کی طرف سے ہفتہ وار آن لائن زوم میٹنگ کا انعقاد ہوا،جس کی صدرات صدر پی ٹی آئی سعودی عرب چیپٹر مفتی محمد عُزیر بھٹہ نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا
آن لائن زوم میٹنگ کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب چیپٹر چوہدری نزاکت علی گجر نے پیش کیا ۔ایجنڈے میں 14 اگست کے پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ہر سٹیز کے ساتھ مل کر پرگراموں کی ترتیب بنانے پر صدر فتی محمد عُزیر بھٹہ نے جنرل سیکرٹری چوہدری نزاکت علی گجر کو ہدایات جاری کی اور باہمی مشاروت سے فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کا نام استعمال کر کے اگر کوئی بھی خود ساختہ تنظیم یا گروپ ممبر سازی کرے گا تو اس پر الیکٹڈ باڈی پاکستان تحریک انصاف کے بائ لاز کے مطابق کاروائی کرے گی ۔اس کے علاوہ نیشنل لیول کی ایگزیگٹو ممبران کی کمیٹی بھی تشکیل دی جاے گی تاکہ جن سٹی کے اندر تحریک انصاف کی الیکٹڈ باڈی نہیں بن سکی وہاں الیکیٹڈ باڈی قائم ہو سکے ۔
اجلاس میں موجود سنئیر نائب صدرسعودی عرب چیپٹر بابر اکرم اعوان ، انفارمیشن سیکرٹری سعودی عرب چیپٹر ارسلان شاہد اور وومن سیکرٹری ثناشعیب نے بھی آپنے خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ سیاسی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
345