(رپورٹ میاں محمّد عظیم ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستان تحریک انصاف القصیم سعودی عرب کے سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سردار شمیم کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی کشمیر الیکشن اور سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 میں کامیابی پر ایک پارٹی منعقد کی گئ جس میں پی ٹی آئی القصیم کے کارکنوں نے شرکت کی اور اس پر مسرت موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئ اس پارٹی میں سردار شمیم عالم سردار دلشاد صاحب سردار رستم صاحب سردار مطع الرحمٰن سردار طاہر نظر سردار عصمت جلیل سردار شاکر سفیر عادل سفیر سردار گل ویز نسیم اختر شکیل عوان سردار عمران نے شرکت کی اس موقع پر سردار شمیم کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ پورے پاکستان کے کونے کونے تک پھیل چکا ہے حالیہ الیکشن میں کامیابی عمران خان پر عوام کا اعتماد ہے انشاءاللہ 2023 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف سندھ میں بھی اپنی حکومت بنائے گی اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.
پاکستان تحریک انصاف القصیم سعودی عرب کی طرف سے کشمیر کے عام انتخابات اور سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کی شاندار کامیابی پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا.
