Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Saudi Arabia senior leadership meets Punjab Chief Minister Usman Bazdar in Jeddah, Saudi Arabia 255

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی سینئر قیادت کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے جدہ سعودی عرب میں ملاقات

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

تارکین وطن کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ،گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی سینئر قیادت پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی جس کی سربراہی صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی عزیر بھٹہ نے کی۔ وفد کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ کو حجاز مقدس آمد اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستانی کمیونیٹی کو درپیش مسائل آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور وفد کے شرکاء کی نشان دہی پر پاکستان میں درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
جناب عثمان بزدار نے پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پچھلے ادوار میں نظرانداز ہونے والے علاقوں کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ وزیراعلی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے لاھور میں “اوورسیز ہاؤس” کے قیام کی خوشخبری سنائی جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ایک چھت کے نیچے حل ہونگے۔وفد کے شرکاء میں پی ٹی آئی ضلع کرک کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر خالد عظیم خٹک کے علاوہ صدر پی ٹی آئی جدہ ریجن خواجہ حماد، صدر پی ٹی آئی مکہ ریجن ڈاکٹر انور جاوید، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب ارسلان شاہد، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جدہ اشفاق واحد، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مکہ سید وسیم واجد شاہ، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی مکہ ارشد سیال اور دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں