پی ٹی آئی ریاض ریجن کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 314

پی ٹی آئی ریاض ریجن کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان بلال اکبر تھے اس کے علاوہ تقریب میں ریاض ریجن صدر تاج محمد خان،سینئر نائب صدر عامر بشیر چوہدری ,جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالحکیم خان،
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رشاد مندوخیل خان ،انفارمیشن سیکرٹری سید بخت شیر علی خان اور وومن سیکرٹری ربیعہ بنت طارق سمیت سینئر ممبران نے بھی شرکت کی
مقررین نے کہا کہ یہاں پر موجود اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔سب ممبران نے سفیر پاکستان سے فلائٹ آپریشن کی جلد بحالی کی درخواست کی کہ وہ سعودی حکومت سے خصوصی گزارش کریں اور جو پاکستانی بھائی جیلوں میں بند ہیں انکو جلد پاکستان بھیجوایا جاۓ صدر ریاض ریجن تاج محمد نے مہان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر سابق سنٹرل ریاض ریجن صدر عبدالقیوم خان نے بھی سب کو مبارکباد دی۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں