(رپورٹ :عالم خان مہمند ،ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
پی ٹی آئی ریاض آفیشل الیکٹڈ باڈی کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر اور ڈاکٹر علامہ اقبال کی خوشی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پی ٹی آئی ریاض کے صدر تاج محمد خان نائب صدر عامر بشیر چودھری،ربیعہ بنت طارق وومن سیکٹری ریاض ،۔ڈیپٹی وومن سیٹکری راحیلہ کاشف ،حرا ناظم،میمونہ عامر ، شبریز اختر سویہ سابقہ صدر پی ٹی آئی ریاض ،سید بخت شیر علی خان انفارمیشن سیکرٹری ریاض ،رشاد مندوخیل جنرل سیکٹری ریاض،شفیع آتماخیل سابقہ انفارمیشن سیکرٹری ،عبداللہ ملک سابقہ جنرل سیکرٹری ،مظفر لالہ ،لال زمین خان ،رؤف نذر گوندل ،سابق صدر ممتاز حان دیر لوئر،عبیداللہ یوسفزئی پی ٹی آئی سپورٹس سیکرٹری،میاں فضل واحد فنانس سیکر ٹری پی ٹی آئی ریاض، عبدالقادر خان سواتی یوتھ سیکرٹری ، اور زبیر خان بلوچ موجود تھے۔تاج محمد خان صدر پی ٹی آئی ریاض نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے صرف پی ٹی آئی کا نہیں باقی جماعت کے لوگوں کا بھی فائدہ ہوگا جو سمندر پار دوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔عامر بشیر چوہدری کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا بہت اچھی بات ہے اور ہم اس پر اپنی پارٹی کے شکرگزار ہیں اور ساتھ میں ہمیں اوورسیز میں نمائندگی بھی دی جائے تاکہ آنے والے الیکشن میں ہمیں سیٹ بھی دی جائے،شبریز اختر سویہ کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے مسائل کم ہو جائیں گے اورسیز پاکستانیوں کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا ،عبیداللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اوورسیز کو نمائندگی ملے گی آنے والے الیکشن میں ،میاں فضل واحد نے کہا کہ اوورسیز کا یہ بہت دیرینہ مسئلہ تھا جو کہ آج حل ہوگیا۔رابعہ بن طارق وومن سیکرٹری نے اپنی طرف سے تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا جس طرح سے پی ٹی آئی فورسیز کے مسائل کے اوپر کام کر رہی ہے اور خواتین ان کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔ڈیپٹی وومن سیٹکری راحیلہ کاشف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال میں جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا آج عمران خان وہ پورا کر رہا ہے۔بخت شیر علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا کر کے دکھایا۔شفیع اتمل خیل کا کہنا تھا کہ ووٹ کا حق ملنے سے پہلے ہمارے علاقے کا ایم این اے ایم پی اے عزت سے نہیں دیکھتا تھا لیکن اب اس کو معلوم ہے کہ ہمارے ووٹ کی بھی عزت ہے۔موسی خان گوجر نے بھی اپنی طرف سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ووٹ کا حق ملنے پر اور عبدالقادر خان سواتی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جس طرح سے انہوں نے ہمیں ووٹ کا حق دیا۔پروگرام کے آخر میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق ملنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی ۔