دیر بالا میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن، پی ٹی آئی جلسہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے 264

دیر بالا میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن، پی ٹی آئی جلسہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دیر بالا میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن، شیر افضل مروت کا جذباتی خطاب، پولیس اور کارکنوں میں تصادم ، اہلکاروں نے کنونشن روکنے کی کوشش بھی کی.
پابندیاں توڑتے ہوئے پی ٹی آئی دیر بالا میں جلسہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔دیر بالا میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ تھی تاہم تحریک انصاف کے کارکن دیر بالا پہنچ گئے ۔ اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روکنے کی پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی تاہم کارکنوں کی بڑی تعداد پنڈال میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور جلسہ کامیاب ٹھہرا۔ ورکرز کنونشن سے شیر افضل مروت نے خطاب کیااور حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے نام لئے بغیر اسٹیبلشمنٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ اسی دوران پولیس نے ایک مرتبہ پھر کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں اور کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں